فتاوى ارکانِ اسلام
عقائد عبادات اوردیگراحکام ومسائل پرتحقیقی فتاوى
عنوان: فتاوى ارکانِ اسلام (عقائد عبادات اوردیگراحکام ومسائل پرتحقیقی فتاوى)
زبان: اردو
تاليف : محمد بن صالح العثيمين
ترجمہ : محمد خالد سيف
نظر ثانی : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مختصر بیان: پیشِ
نظر فتاوى میں عقائد وعبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے
جواب فراہم کئے گئے ہیں ،جن سے کتاب وسنت اورادلّہ شرعیہ کا موقف نمایاں
ہوکرسامنے آجاتا ہے- کتاب کا اسلوب سوال وجواب کے مفید طریق کوپیش کرتا
ہے- اس سے پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اورتحقیقی ذوق محسوس کرے
گا- عالم اسلام کے ممتازمحقق اورمفتى الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین
رحمۃ اللہ علیہ کواللہ تعالى نے علمی رسوخ اورزہد وتقوى کی خوبیوں سے
نوازا تھا- انہوں نے فتاوى کی اس مختصرمگرجامع کتاب میں عقائد وعبادات
پرعامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام ترامکانى سوالوں کے
ادلّہ شرعیہ کی روشنى میں ایسے محکم مدلل اوردلنشیں جوابات مرحمت فرمائے
ہیں کہ جن سے قلب ونظرکوطمانیت اورذوق عمل میں یقین کا عنصرشامل ہوجاتا
ہے- عقائد وعبادات کے ضمن میں اس کتاب کا گہرا مطالعہ ایک ایمانی حلاوت
اوردینی شعورپیدا کرے گا.ترجمہ:مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ.